بنگلہ دیشی ماڈل اور مِس ایشیا گلوبل کا ٹائٹل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں جعلی دستاویزات جمع کروانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ شانتا پال کو 30 جولائی کو کولکتہ میں اُن کے کرائے کے فلیٹ سے حراست میں لیا گیا۔ الزام ہے کہ اداکارہ نے رہائش حاصل کرنے کے لیے جعلی بھارتی کاغذات جمع کرائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کی مختلف اداروں سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش کے بعد فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔






تبصرے بند ہیں