بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، پانچ یا زیادہ افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مردوں کے نقاب پہننے اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی، جب کہ گاڑیوں پر کالے شیشے پہلے ہی ممنوع ہیں۔






تبصرے بند ہیں