ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ، متعدد افسران کا تبادلہ

Large-scale upheaval in FBR, several officers transferred

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے اور گریڈ20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 اور18 کے ان لینڈ ریونیو کے مزید 232 افسران کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔افسران کا تعلق کراچی،اسلام آباد،لاہور، ساہیوال،سکھر، راولپنڈی سے ہے۔

کوئٹہ،سیالکوٹ،پشاور،ملتان،حیدرآباد،فیصل آباد سے بھی افسران کے تبادلے کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہناہے کہ تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد بہتر قیادت،نگرانی اورفیلڈ کی سطح پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

READ  سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں