تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے شادی کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

Tamannaah Bhatia breaks silence for the first time on news of her marriage to Abdul Razzak

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ شادی اور تعلقات کی خبروں پر پہلی بار وضاحت دے دی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں تمنا نے واضح کیا کہ اُن کی اور عبدالرزاق کی ملاقات صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں ہوئی تھی، جہاں دونوں محض اتفاقاً شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ "نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا، نہ بعد میں، یہاں تک کہ ہمارا رابطہ تک نہیں ہوا۔ لوگ خود ہی کہانیاں گھڑلیتے ہیں۔”

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کا ذکر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، "سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، جہاں سب سے بےتکی باتیں بھی خبروں کا روپ لے لیتی ہیں۔ مذاق مذاق میں عبدالرزاق!”

انہوں نے سابق کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔”

بھارتی میڈیا کے مطابق، تمنا بھاٹیا نے انٹرویو کے دوران کرکٹر ویرات کوہلی سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ان سے صرف ایک دن شوٹ پر ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد کبھی کوئی بات یا ملاقات نہیں ہوئی۔

READ  عرفان پٹھان کو افغان دعوت کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں