ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ

Waitresses in restaurants give numbers to boys and then make deals in money: Dr. Nabiha

معروف انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بعض ریسٹورنٹس میں ویٹریس خواتین ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جو وہاں آنے والے مردوں کو اپنے فون نمبرز فراہم کرتی ہیں اور بعد ازاں مالی معاملات طے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین کی وجہ سے کئی گھروں کا سکون تباہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں، اور ان کے ہمراہ ریسٹورنٹ جانے والے کچھ افراد کو بھی مبینہ طور پر ویٹریسز نے نمبرز دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہر ویٹریس ایسی نہیں، تاہم ان کے بقول اس طرح کے رویے رکھنے والی خواتین کی تعداد قابلِ غور ہے اور بعض ریسٹورنٹس دانستہ ایسی ویٹریسز کو ملازمت دیتے ہیں تاکہ ان کا "دونوں اطراف” کا کاروبار چلتا رہے۔ ڈاکٹر نبیحہ نے اس رجحان کو "گندا دھندا” قرار دیتے ہوئے خواتین کی مبینہ خرید و فروخت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

READ  جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں