یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے "انسانوں کے جہاں میں” کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کر دیا

On the occasion of Kashmir Exploitation Day, ISPR released a new song titled "In the World of Humans"

5 اگست، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے "انسانوں کے جہاں میں” کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کیا ہے۔

یہ نغمہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ایک طاقتور پیغام ہے۔ نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی بھارتی مظالم کی آگ میں جل رہی ہے۔

نغمے میں اُن کشمیریوں کے عزم کو سلام پیش کیا گیا ہے جو اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، اور پاکستان کے اُس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کی گئی ہے جو کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا ہے۔

نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس پیغام کے ساتھ کہ دنیا چاہے خاموش رہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

READ  بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی دو پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں