آج زمین کی گردش معمول سے کچھ زیادہ تیز کیوں ہوگی؟

Why will the Earth's rotation be a little faster than usual today?

آج زمین معمول سے کچھ تیز گردش کرے گی، جس کے باعث دن بھی معمول کے مقابلے میں قدرے مختصر ہوگا۔

انٹرنیشنل روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سروس کے مطابق زمین کی گردش میں اس سے قبل بھی رواں ماہ 9 اور 22 جولائی کو تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دن بالترتیب 1.3 اور 1.4 ملی سیکنڈ کم ہو گئے تھے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اگر زمین کی گردش کی رفتار میں یہی اضافہ جاری رہا تو ایٹمی گھڑیوں کے ساتھ وقت کی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے منفی لیپ سیکنڈ شامل کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم، اس تبدیلی سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور کمیونیکیشن سسٹمز میں ممکنہ خلل یا ابہام پیدا ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زمین کی گردش میں تیزی کی اصل وجہ کیا ہے، لیکن ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کا تعلق زمین کے مرکز میں ہونے والی تبدیلیوں یا ماحول میں گردش کے نمونوں میں فرق سے ہو سکتا ہے۔

کچھ رپورٹس میں گلیشیئرز کے پگھلنے کو بھی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کے خطِ استوا سے دور ہونے پر بھی زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں دن چھوٹے ہو جاتے ہیں۔

READ  خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، ایوان صدر کا اعلامیہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں