شہناز گل اسپتال میں زیر علاج، کرن ویر مہرا کی مداحوں سے دل کو چھو لینے والی اپیل

Shahnaz Gul undergoing treatment in hospital, Karanvir Mehra's heart-touching appeal to fans

بھارتی اداکارہ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار شہناز گل کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس وقت وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ان کی بیماری کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

شہناز گل کے بھائی شہباز بدرشاہ نے مداحوں کو ان کی طبیعت سے متعلق سب سے پہلے آگاہ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

READ  فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں