9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو حملے کیے اس میں تمام چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں: عطا تارڑ

All faces can be identified in the attacks carried out by PTI on May 9

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو حملے کیے سارے چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو کرنل شیر خان سمیت کئی شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، اب یہاں آکر شور نہ مچائیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت مختلف گروپس میں تقسیم ہے، پتہ نہیں احتجاج علیمہ گروپ کررہا ہے، بشریٰ گروپ،گنڈاپور گروپ یا شیرافضل مروت گروپ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہم نے تو نہیں کیے، ڈیڑھ سال بعد ان کو سزا ہوئی ہے، آپ نے جو حملے کیے سارے چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں، یہ کون سے انصاف کا قتل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

READ  سابق دورحکومت میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح سود پردیےگئے: مصدق ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں