دنیا بھر میں کچھ ممالک ایسے قوانین کے باعث مشہور ہیں جو بظاہر نہایت عجیب اور دلچسپ محسوس ہوتے ہیں بعض اوقات ان پر ہنسی آتی ہے اور بعض پر حیرت۔
ذیل میں چند ایسے ممالک اور ان کے انوکھے قوانین کا ذکر کیا گیا ہے:
سنگاپور:
یہاں عوامی مقامات پر چیونگم چبانا ممنوع ہے، سوائے طبی استعمال کے۔ یہ قانون صفائی برقرار رکھنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔
جاپان:
جاپان میں موٹاپے پر قانون موجود ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کمر کی حد مقرر ہے، اور حد سے تجاوز کرنے پر اداروں یا مقامی حکام کو ایکشن لینا ہوتا ہے۔
ڈومینیکن ری پبلک:
اس ملک میں بچوں کا نام "اسامہ بن لادن” رکھنا قانونی طور پر ممنوع ہے۔
اٹلی (میلان):
میلان میں عوامی جگہوں پر ہمیشہ مسکرانا قانوناً لازم ہے، البتہ جنازوں اور اسپتالوں میں اس کی اجازت نہیں ہے۔
آسٹریلیا (وکٹوریا):
وکٹوریا میں اتوار کے روز گلابی رنگ کی انڈرویئر پہن کر عوامی مقامات پر گھومنا قانون کی خلاف ورزی ہے، اگرچہ اس پر اب عمل نہیں ہوتا۔
برطانیہ:
ملکہ کے چہرے والے ڈاک ٹکٹ کو الٹا لگانا غداری کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
روس:
روس میں اگر کوئی شخص گرد آلود یا گندی گاڑی چلاتا ہے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکا (ایریزونا):
ایریزونا میں گدھے کو رات کے وقت باتھ ٹب میں رکھنا قانوناً جرم ہے۔
یہ قوانین اگرچہ مقامی تاریخ یا ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں، لیکن عالمی سطح پر یہ عجیب اور منفرد ضرور سمجھے جاتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں