جنوبی کوریا میں ایک ماں اور نجی ٹیوشن دینے والا استاد امتحانی پرچے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

A mother and a private tutor in South Korea were caught red-handed stealing exam papers

جنوبی کوریا کے شہر آندونگ میں ایک طالبہ کی والدہ اور اس کی سابقہ ٹیوٹر کو امتحانی پرچے چرانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ دوپہر 1:20 کے قریب اس وقت پیش آیا جب 48 سالہ خاتون نے اپنی بیٹی کو دانستہ طور پر ہائی اسکول میں داخل کرایا تاکہ فائنل امتحانات کے پرچے چرائے جا سکیں۔ تاہم، اسکول کی سیکیورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

31 سالہ ٹیوٹر جو 2024 میں اسی اسکول سے فارغ التحصیل ہو چکی تھی، اب بھی اسکول کے فنگر پرنٹ سسٹم تک رسائی رکھتی تھی، جس کا استعمال کرکے وہ دوبارہ اسکول میں داخل ہوئی۔ ساتھ ہی اسکول کا ایک مینٹیننس ورکر بھی گرفتار ہوا ہے جس پر چوری میں معاونت کا الزام ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ طالبہ، جو ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہی ہے، کی والدہ نے ہر امتحانی سیزن میں تقریباً 20 لاکھ وون کی ادائیگی کی تھی۔ یہ بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری تھا، کیونکہ ٹیوٹر امتحانات کے دوران متعدد بار اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کرتی رہی۔

اس واقعے نے اسکول انتظامیہ اور والدین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سب نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات اور مؤثر پالیسیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

READ  پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں