عامر خان نے محض ایک معمولی عادت اپنا کر 5 ماہ میں 25 کلو وزن کیسے کم کیا؟

How did Aamir Khan lose 25 kg in 5 months by adopting just one simple habit?

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہلانے والے عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

2016 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم "دنگل” کے لیے عامر خان نے پہلے اپنا وزن 25 کلو تک بڑھایا اور پھر صرف 5 ماہ میں وہ اضافی وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

60 سالہ عامر خان نے وزن میں اضافے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ مرحلہ مزے دار تھا کیونکہ وہ ہر چیز کھا سکتے تھے، لیکن جلد ہی اس کے منفی اثرات ظاہر ہونے لگے۔ ان کے مطابق وزن بڑھنے کے بعد ان کا جسمانی نظام، سانس لینے کا انداز، حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کی حرکات تک متاثر ہو گئی تھیں، اور وہ خود کو ہر وقت تھکا ہوا محسوس کرنے لگے تھے۔

97 کلو سے 72 کلو تک کا سفر :فلم "دنگل” میں پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کا کردار نبھانے کے لیے عامر خان نے اپنا وزن 97 کلو تک بڑھایا تھا، جس کے نتیجے میں ان کا باڈی فیٹ 38 فیصد تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں محض 5 ماہ کے عرصے میں انہوں نے 25 کلو وزن کم کر کے اپنا باڈی فیٹ 9.6 فیصد تک لے آیا۔

عامر خان کے مطابق یہ حیران کن تبدیلی صرف جم جانے یا ورزش سے ممکن نہیں ہوئی، بلکہ اس کے پیچھے سخت نظم و ضبط، مسلسل محنت اور مثبت ذہنیت کا بڑا کردار تھا۔

READ  ارشد چائے والا قانونی طور پر پاکستانی ثابت، افغان ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے

ڈائٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے عامر خان نے وزن کم کرنے کے لیے ایک منظم اور کیلوریز پر مبنی ڈائٹ پلان پر سختی سے عمل کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر غذا درست نہ ہو تو چاہے جتنی بھی ورزش کر لی جائے، نتیجہ نہیں ملتا۔ ان کے مطابق وزن میں کمی کا اصل راز سادہ اور طے شدہ خوراک ہے۔

اداکار کے ٹرینرز کا کہنا ہے کہ اکثر عامر خان تھکن یا مایوسی کی وجہ سے ورزش ترک کرنے کا سوچتے تھے، لیکن ہم نے ان کا حوصلہ بلند رکھا اور ورزش کی شدت میں کمی نہیں آنے دی۔ یہی مسلسل دباؤ اور حوصلہ افزائی عامر خان کی کامیابی کا باعث بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں