خیبرپختونخوا کی 135 بلدیاتی نشستیں خالی، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

135 local government seats in Khyber Pakhtunkhwa are vacant, Election Commission notification issued

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں بلدیاتی سطح پر 135 نشستوں کے خالی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نشستیں بلدیاتی نمائندوں کے انتقال، استعفوں یا کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں 65 بلدیاتی نمائندے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے، 64 کا انتقال ہوا، جبکہ 6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے باعث انہیں خالی قرار دیا گیا۔ خالی ہونے والی نشستیں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی سطح پر مختلف کونسلرز سے متعلق ہیں۔

اضلاع کے لحاظ سے بات کی جائے تو، پشاور اور نوشہرہ میں 9، 9 نشستیں، صوابی، چارسدہ، خیبر، ہنگو، اورکزئی اور کرم میں 2، 2، مردان میں 4 ، کوہاٹ میں 5، لکی مروت اور ٹانک میں 3، 3 ، شمالی وزیرستان اور لوئر وزیرستان میں 1، 1، ایبٹ آباد، اپر وزیرستان اور باجوڑ میں 5، 5 ، ہری پور میں 17، مانسہرہ میں 8 ، بٹگرام اور مالاکنڈ میں 1، 1، سوات میں 5، شانگلہ اور اپر دیر میں 3، 3، اور لوئر دیر میں 2 نشستیں خالی ہوئی ہیں
جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 34 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ان نشستوں پر جلد از جلد ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ بلدیاتی نظام کی فعالیت بحال رکھی جا سکے۔

READ  لاہور؛ اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کی خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں