پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسپنرز ابرار احمد اور سفیان مقیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ تاروبا، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز اس سیریز کو ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اہم قرار دے رہی ہے، کیونکہ 2023 میں وہ پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
گرین شرٹس کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ یاد رہے، پاکستان نے فلوریڈا میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے ہرایا تھا۔






تبصرے بند ہیں