پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے آج ہوگا

The first ODI between Pakistan and West Indies will be held today

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسپنرز ابرار احمد اور سفیان مقیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ تاروبا، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اس سیریز کو ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اہم قرار دے رہی ہے، کیونکہ 2023 میں وہ پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

گرین شرٹس کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ یاد رہے، پاکستان نے فلوریڈا میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے ہرایا تھا۔

READ  میلبرن میراتھن کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے جیت لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں