اینٹی کرپشن سندھ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

Anti-Corruption Sindh launches investigation against Workers Welfare Board officers

اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ڈی جی کو ایک خط میں الزام عائد کیا ہے کہ افسران نے جعلی نیلامی کے ذریعے من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام ٹھیکیداروں سے رشوت لے کر ورک آرڈرز جاری کیے گئے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سنگین الزامات کی انکوائری کے لیے متعلقہ افسر کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ اس افسر کو 13 اگست کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا بجٹ، ٹینڈر دستاویزات، ورک آرڈرز اور ادائیگیوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

READ  خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں