پانچ ممالک کا غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر اظہارِ مذمت

Five countries condemn Israeli plan to occupy Gaza

آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ممالک دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم میں متحد ہیں۔ ساتھ ہی اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی رجسٹریشن کے نظام میں فوری اصلاح کی جائے۔

دریں اثنا، غزہ کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس کی حمایت 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی، جبکہ امریکا نے اس کی مخالفت کی۔

قابض اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی غزہ میں فلسطینیوں پر بمباری جاری رہی، جس میں امداد کے منتظر 11 افراد سمیت کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔

READ  فیصل آباد: نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں