اداکارہ در فشاں کا اپنے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Actress Darfashan's sharp response to those criticizing her weight

اداکارہ در فشاں سلیم نے اپنے وزن پر تنقید کرنے والوں کو مؤثر جواب دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں ایک اوور ویٹ اداکارہ کے طور پر کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، تو انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے جسم کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار نہیں رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نہ تو ان کے لیے کوئی مشکل مرحلہ تھا اور نہ ہی بالکل آسان، مگر ابتدا سے ہی ان کا مؤقف واضح تھا کہ وہ خود کو بدلے بغیر کام کریں گی۔

در فشاں نے وضاحت کی کہ فٹ ہونے کا مطلب صرف دبلا ہونا نہیں بلکہ صحت مند ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہیں کہ ان کا جسمانی ڈھانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور وہ ہمیشہ ایسی ہی رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزن کا بار بار بڑھنا یا گھٹنا ممکن نہیں اور نہ ہی وہ اسے اپنا طرزِ زندگی بنا سکتی ہیں۔

READ  جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کیلئے 1400 طبی اشیاء فراہم کرنے کا منصوبہ تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں