ظلم کی انتہا ہو گئی 90 سالہ بزرگ خاتون دن دیہاڑے لٹ گئی

اہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص ایک خاتون کی سبزی کی دکان سے کوئی چیز خریدنےکا ڈرامہ کرتا ہے۔

ملزم موقع پا کر 90سالہ بزرگ خاتون پروین اختر جو دکان کے باہر بیٹھی ہوئی تھیں، ان کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیتا ہے۔ بزرگ خاتون اور دکاندار خاتون ملزم کے پیچھے بھاگتی ہیں مگر ملزم فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس نے خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کر دی۔

READ  صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان، ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں