منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق فکر انگیز سوالات اٹھا دیے۔
انہوں نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھروں کو سجاتے، ملی نغمے گاتے اور جوش و جذبے سے سرشار ہوتے تھے، مگر آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کے باعث ملک چھوڑنے کی خواہش میں ویزا دفاتر کے باہر قطاروں میں کھڑی ہے۔
نعمان اعجاز کے مطابق اس صورتحال کی بنیادی وجوہات ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم فراہمی اور میرٹ کا قتل ہیں۔
مداحوں نے ان کی باتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہ تلخ حقیقت ہے جسے سب جانتے ہیں مگر بہت کم لوگ کھل کر تسلیم کرتے ہیں۔





تبصرے بند ہیں