گلگت: دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جان سے گئے

Gilgit: 8 volunteers buried under debris after landslide in Dniyur drain

گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی مرمت اور بحالی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک بڑا تودہ گرنے سے کئی لوگ اس کی زد میں آ گئے۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ جاں بحق تمام افراد کا تعلق مقامی رضاکار ٹیم سے تھا، جبکہ 3 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مزید لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ گلیشیئر پگھلنے سے نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، جس سے شیشپر نالے میں آنے والے سیلاب نے زمینوں، کھیتوں، باغات اور درختوں کو نقصان پہنچایا۔ قراقرم ہائی وے کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا اور شاہراہ ہنزہ کو دوبارہ بند کرنا پڑا۔

شاہراہ کے کٹاؤ کے باعث ہنزہ کی ٹریفک کو نگر روڈ سے گزارا جا رہا ہے، جبکہ حکام نے ممکنہ بارشوں اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

READ  اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی: ایرانی فوج کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں