موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار

Seat belts made mandatory for all passengers in passenger vehicles on motorways

موٹروے پولیس نے مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، بسیں،کوچز اور دیگر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نےکہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کےلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔

READ  کے الیکٹرک کی درخواست: عدالت نے جام صادق پل کی پرانی تعمیرات کی مسمار کو روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں