رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اگر آج پولیس نے بلاجواز روکا ہے تو پی ٹی آئی کل عدالت جائے

Rana Sanaullah said that if the police stopped him without reason today, then PTI will go to court tomorrow

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی عدالت میں توہینِ عدالت کی درخواست کیوں نہیں دائر کرتی؟ اگر آج پولیس نے کسی کو غیر قانونی طور پر روکا ہے تو پی ٹی آئی کل عدالت سے رجوع کرے۔

انہوں نے یہ گفتگو ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کی۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جیل حکام عدالتی احکامات کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے ہر ممکن سہولت دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ میں درخواست دینے پر بانیٔ پی ٹی آئی کو متعدد سہولتیں فراہم کی گئیں، اگر پی ٹی آئی کو کوئی شکایت ہے تو سامنے آئے اور بات کرے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، ہم نے بھی اسی قانونی راستے سے اپیلیں کیں اور ریلیف حاصل کیا۔

READ  سانحہ گل پلازہ: آگ سے متاثرہ گراؤنڈ فلورپر بھی لاشیں موجود ہونیکا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں