پہلے 40 اوورز تک میچ پر ہماری گرفت مضبوط تھی , محمد رضوان

Our grip on the match was strong for the first 40 overs, Muhammad Rizwan

پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہماری گرفت میں تھا، لیکن بعد میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ کی شاندار سنچری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست اننگز کھیل گئے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں ہماری تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ہم میچ میں واپس نہ آ سکے۔ رضوان نے جیڈن سیلز کی بولنگ کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے پوری سیریز میں شاندار پرفارم کیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 202 رنز سے شکست دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، جس میں شائی ہوپ کی ناقابل شکست 120 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پانچ بیٹر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 34 سال بعد کوئی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ شائی ہوپ کو میچ اور جیڈن سیلز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

READ  روسی صدر سے امریکی نمائندہ وٹکوف اور کشنر کی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں