ٹاسک فورس بجلی سستی کرنے پر کام کر رہی ہے , عوام کو جلد ریلیف ملے گا ,وزیر خزانہ

Task force is working on making electricity cheaper, people will get relief soon, says Finance Minister

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں۔ ہم صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، ٹیکسیشن کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی اُمید ہے۔

READ  جب کام کرنے لگتے ہیں تو دباو آنے لگتا ہے: میئر کراچی

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی اکانومی کو لیڈ کرنا ہے، ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کھلے دل کے ساتھ سب کو اعتماد میں لینے کے عمل پر کار بند ہے، جہاں جہاں کاروبار میں جائز تشویش ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، میری درخواست ہے کہ ہم مل جل کر قدم سے قدم ملا کر چلیں، ہم نے پاکستان کو خوشحال ملک بنانا ہے، اللّٰہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری پہچان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، مختلف سیکٹرز میں معیشت میں بہتری پر آپ کے سامنے ہے، مجھے اُمید ہے اس سال معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال ایک ٹریلین ڈیٹ سروس ادا کی ہے، ہم اپنا ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد گروتھ ہوئی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں اچھی بات یہ ہے کہ نئے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 45 وزارتوں اور محکموں کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع کیا ہے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے بڑھے گی، وزیر اعظم ایف بی آر ٹرانسفارمیشن کی میٹنگز کی خود نگرانی کر رہے ہیں، بجٹ کی تشکیل میں نہیں پورے سال آپ سے رابطہ میں رہیں گے۔

READ  سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں