پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔
مداحوں میں دلہن کی شناخت کو لے کر دلچسپی پائی جا رہی ہے، اور مختلف سوشل میڈیا پیجز کا دعویٰ ہے کہ حسن رحیم نے اپنی کزن سے شادی کی ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے گلوکار شادی کے دن روایتی لباس میں نہایت پرکشش لگ رہے تھے، جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔
ویڈیو میں حسن رحیم خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، اور تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک تھے۔





تبصرے بند ہیں