آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں تین تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اوون، میتھیو شارٹ اور لانس مورس انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مچل اوون کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کگیسو ربادا کی گیند ہیلمٹ پر لگنے کے بعد تاخیر سے کن کشن کے اثرات محسوس ہوئے، جس پر انہیں 12 دن آرام کا مشورہ دیا گیا۔ میتھیو شارٹ سائیڈ انجری جبکہ لانس مورس کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
ان کی جگہ میتھیو کھنیمن اور ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 اگست کو جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 19، 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔






تبصرے بند ہیں