سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں، عزم اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اُن تاریخی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے دیں۔
انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے دیگر عظیم رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگیاں اس مقصد کے لیے وقف کر دیں۔
شرجیل میمن نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے مثالی خدمات انجام دینے والی پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ "بنیانِ مرصوص” اور "معرکۂ حق” جیسے مراحل میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کو محفوظ رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کامیابیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ فولادی دیوار بن کر کھڑی رہتی ہیں۔





تبصرے بند ہیں