بدقسمتی سے آج ایوانوں پر چند افراد کی اجارہ داری قائم ہے, خالد مقبول صدیقی

Unfortunately, today the houses are monopolized by a few people, Khalid Maqbool Siddiqui

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ عام شہریوں کو ایوانوں میں نمائندگی دی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ایوانوں پر چند مخصوص افراد کا قبضہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم یومِ آزادی کو ایک مشن کے طور پر مناتے ہیں، اور یہ آزادی اب ایک مختلف انداز میں منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل ہم نے یہ جدوجہد شروع کی تھی تاکہ ہر فرد کو برابر کے حقوق مل سکیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کراچی 2008 سے پہلے ایسا تھا؟ کیا اس طرح کوئی گھر یا نظام چل سکتا ہے؟

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو ملک کو 100 فیصد دیتا ہے، جبکہ دوسری طرف وہ طبقہ ہے جو صرف 100 فیصد خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جس طرح "کینال” بیٹھ چکی ہے، اسی طرز پر کے-فور منصوبہ بھی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔

READ  کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں