اس بار 14 اگست کا دن شہداء کے نام ہے: مریم نواز

This time, August 14 is the day of martyrs: Maryam Nawaz

لاہور میں جشنِ آزادی کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز مہمانِ خصوصی تھیں۔ صوبائی و ضلعی حکام سمیت بڑی تعداد میں طلبہ اور شہری شریک ہوئے، جہاں ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 14 اگست کا جوش و جذبہ ہمیشہ منفرد ہوتا ہے، مگر اس بار یہ دن خاص طور پر شہداء، ان کی ماؤں، بیواؤں اور یتیم بچوں کے نام ہے، جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔ انہوں نے افواجِ پاکستان، سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔

مریم نواز نے عزم ظاہر کیا کہ اب غربت، جہالت اور فتنے فساد کے خلاف جنگ لڑی جائے گی، معیشت کو مضبوط کیا جائے گا اور ملک کو عظیم تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں، اساتذہ اور سیاست دانوں سے اپیل کی کہ اختلافات بھلا کر ملک کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں شروع ہونے والی تنزلی کے بعد اب محنت اور اتحاد سے پاکستان کو آگے بڑھایا جائے گا، یہ زرخیز مٹی تھوڑی سی محنت اور قربانی مانگتی ہے، اور ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ اتحاد میں طاقت ہے۔

لاہور شہر جشنِ آزادی کے موقع پر قومی پرچموں اور چراغاں سے جگمگا اٹھا، مختلف تقریبات میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، آزادی کے نغمے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے شہر گونج اٹھا۔

READ  لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں