پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ کے لیے بھارت جانا فی الحال ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے بارے میں فیصلہ 18 اگست تک متوقع ہے، جس کا اطلاع انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور وزارت خزانہ کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں، جن کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایشیا کپ میں بھارت جانے کے حوالے سے باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا، تاہم اس وقت بھارت روانگی کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی ابھی تک ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی گئی اور اس وقت قومی مفادات کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں