ضلع کچھی میں موسلادھار بارش، کوئٹہ سبی شاہراہ بند

Heavy rain in Kachhi district, Quetta-Sibi highway closed

بلوچستان کے ضلع کچھی میں موسلادھار بارش کے سبب کوئٹہ-سبی شاہراہ بند ہوگئی ہے۔

بارش سے بولان ندی میں سیلابی ریلہ آیا، جس کے نتیجے میں بی بی نانی پل کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق بی بی نانی کے مقام پر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے سبی کے لیے سفر نہ کریں۔

READ  بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں