بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات

Mobile phone internet service suspended in Balochistan for 2 weeks, users facing difficulties

بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دو ہفتوں سے معطل ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے طلبہ آن لائن کلاسز میں شامل نہیں ہو پا رہے جبکہ فری لانسرز اور آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو بھی شدید مسائل درپیش ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروس 31 اگست تک معطل رکھی گئی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن پر نظرِ ثانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں میں سیکیورٹی خدشات نہیں، وہاں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کی جائے۔

READ  بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہاہے: پاکستانی قونصلر کا بھارت کو منہ توڑ جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں