ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہے۔
اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر پانی کی صورتحال نچلے درجے کے سیلاب کی ہے۔





تبصرے بند ہیں