فلم "تھری ایڈیٹس” کے مشہور اداکار 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

The famous actor of 'Three Idiots' has died at the age of 91

بالی ووڈ کی مقبول فلم "تھری ایڈیٹس” (3 Idiots) کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار (Achyut Potdar) 91 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔

اچیوٹ پوٹدار نے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم "تھری ایڈیٹس” میں سخت مزاج پروفیسر کا کردار ادا کیا تھا، جس میں ان کا مشہور ڈائیلاگ "ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟” مداحوں میں بے حد مقبول ہوا اور بعد میں اس پر بے شمار میمز بھی بنائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں طبی مسائل کے باعث جیوپیٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ اداکار کی موت کی وجہ واضح نہیں کی گئی تاہم عمر رسیدگی سے جڑی پیچیدگیوں کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

اچیوٹ پوٹدار نے کئی دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر میں ہندی اور مراٹھی سینما کی 125 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں "آکروش، اردھ ستیہ، تیزاب، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، یہ دلّگی، رنگیلا، یشونت، عشق، واستو، آ اب لوٹ چلیں، ہم ساتھ ساتھ ہیں” اور "پرندہ” شامل ہیں۔

READ  کراچی: موسم سرما کا تقریباً 90 فیصد حصہ گزرچکا، سردی میں نمایاں کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں