صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت میں اہم گواہ سامنے آگیا، موبائل ڈیٹا ری سیٹ ہونے کا انکشاف

Key witness in journalist Khawar Hussain's mysterious death emerges, mobile data reset revealed

نجی ٹی وی کے صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک اہم گواہ سامنے آیا ہے، جس نے خاور حسین سے ان کی موت سے کچھ دیر پہلے بات کی تھی۔

ان کے مطابق خاور حسین کی گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں جبکہ کراچی سے سانگھڑ تک کے سفر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ گاڑی سے صرف ایک موبائل فون ملا ہے، لیکن شبہ ہے کہ دوسرا موبائل اہلخانہ کے پاس ہے، جسے بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

آزاد خان نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ موبائل کا ڈیٹا مکمل طور پر ری سیٹ تھا، جسے فرانزک ماہرین ریکور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم جلد ہی اہلخانہ سے ملاقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ طے کرنا ممکن نہیں کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی۔

READ  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں