اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ حکومت محض میٹنگز کر رہی ہے، جب میٹنگز ختم ہوں گی تو کام کب ہوگا؟
بیان میں انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل روزانہ ٹوٹتا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تکنیکی غلطی پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ ٹوٹنے پر دوبارہ بنانے کا کہنا عوام کے ٹیکس کے پیسے کی بے حرمتی ہے، یہ آپ کے ذاتی پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے میئر کراچی سے سوال کیا کہ آپ کے پاس 105 سڑکیں ہیں، ان کا کیا حال ہے؟
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ شہر تباہ ہو رہا ہے، حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے، لوگ پریشان ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔





تبصرے بند ہیں