کراچی میں نامکمل ترقیاتی کام, بارش کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Incomplete development work in Karachi, citizens face difficulties after rain

کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد ہی شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔

لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔

نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، سڑک بیٹھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے اردگرد پتھر رکھ دیے۔

کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گشن معمار، ملیر، قائد آباد، شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

READ  ٹرانسپیرنسی کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں