جیو کے پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز آج ملتان میں منعقد کیے جائیں گے

Geo's Pakistan Idol auditions to be held in Multan today

ملتان کے رہائشیوں! تیار ہو جائیں، میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ اب آپ کے شہر میں آ رہا ہے۔

اگر آپ موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں تو آڈیشن دینے کے لیے ملتان آرٹس کونسل پہنچیں۔

‘جیو ٹی وی’ ایک بار پھر سب سے پہلے ‘پاکستان آئیڈل’ لے کر آ رہا ہے، اور ملتان کے لوگوں! وہ لمحہ آ گیا ہے جس کا آپ بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔ پاکستان کے سب سے بڑے، سب سے شاندار اور سب سے زیادہ متاثر کن میوزک مقابلے، پاکستان آئیڈل سیزن 2025 کے آڈیشنز بدھ کی صبح 9 بجے ملتان آرٹس کونسل میں ہوں گے۔

اگر آپ کی آواز میں خاص بات ہے اور آپ دنیا کو اپنے سروں سے چونکا دینا چاہتے ہیں تو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں، صبح ہی آڈیشن دینے پہنچ جائیں۔

یاد رکھیں! یہ وہ لمحہ ہے جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے، آپ کے خواب کو حقیقت بنا سکتا ہے۔ اپنی قسمت آزمانا نہ بھولیں، ہو سکتا ہے اگلا آئیڈل ملتان سے ہی ہو!

READ  لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں