شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے ناتھا خان تک ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے

Traffic flow has been restored on Sharjah-e-Faisal from Drug Road to Natha Khan

کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے ناتھا خان روڈ تک ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

تاہم ناتھا خان سے ملیر ہالٹ تک مختلف مقامات پر خراب گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ گورنر ہاؤس کے قریب باغِ جناح اور شاہین کمپلیکس کے اطراف بھی برساتی پانی جمع ہے۔

اس کے علاوہ، گرومندر چورنگی، قیوم آباد چورنگی، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، ایف ٹی سی، پی اے ایف میوزیم اور یونیورسٹی روڈ پر صفورا کے مقام پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، ڈرگ روڈ انڈر پاس برساتی پانی کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، لیاقت آباد، ناظم آباد اور گلستانِ جوہر کے انڈر پاسز بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دوسری جانب، کلفٹن انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ کلفٹن سب میرین انڈر پاس تاحال بند ہے۔

READ  بھارت: بیوی اور اس کے آشنا پر قتل کی سازش کا الزام، شوہر نے واٹس ایپ چیٹس پولیس کے حوالے کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں