کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Karachi: Thunderstorms expected in the next 24 hours

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

READ  انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں