اوتھل: کوچ اور 2 گاڑیوں میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق

9 people killed in collision between coach and 2 vehicles

لسبیلہ: اوتھل میں کوچ اور 2 گاڑیوں میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں پیش آیا جہاں کوچ اور 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا۔

READ  خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی، مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں