اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

Ishaq Dar arrives in Saudi Arabia to attend OIC Foreign Ministers' meeting

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس آج جدہ میں او آئی سی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پر بھی بات ہوگی۔

READ  پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں