بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین

Flood situation in Sutlej River worsens due to India's water release

بھارت کے پانی چھوڑنے پر بہاولپور میں دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کی سطح 21 اعشاریہ 80 فٹ ہوگئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 74 ہزار 62 کیوسک اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کی آمد 104664 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ سینٹر کے مطابق ہیڈ اسلام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 46135 کیوسک ہے۔

خیرپور ٹامیوالی، صدر بہاولپور اور احمد پور شرقیہ کے نچلے علاقوں میں سیلابی پانی تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس سمیت دیگر فصلیں، رہائشی مکانات اور سرکاری اسکول زیرِ آب آ چکے ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق، مقامی انتظامیہ نے سیلابی خطرات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ریسکیو کنٹرول کے مطابق، اب تک متاثرہ علاقوں سے 361 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

READ  پی آئی اے کے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان؛ کن مسافروں کو فائدہ ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں