اسپین میں گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی

Customer in Spain sets cafe on fire after not getting mayonnaise

اسپین کے شہر لاس پیلاشیوس (صوبہ سیویل) میں مایونیز نہ ملنے پر ایک گاہک نے کیفے کو آگ لگا دی۔

واقعے کے مطابق 50 سالہ شخص نے دو بار مایونیز مانگی، لیکن عملے نے بتایا کہ بار میں کچن نہ ہونے کے باعث وہ دستیاب نہیں کیونکہ سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔

اس پر مشتعل ہو کر وہ شخص باہر گیا، قریبی پٹرول پمپ سے 1.5 لیٹر پیٹرول خریدا، واپس آکر کیفے پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔ اچانک لگی آگ سے کیفے میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشر سے قابو پالیا۔

واقعے میں صرف ملزم زخمی ہوا جس کا بازو جھلس گیا، جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔ آگ سے کیفے کو تقریباً 7000 یورو کا نقصان پہنچا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر ابتدائی طبی امداد کے بعد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیفے کے مالک جوز اینٹونیو نے اس واقعے کو غیر معمولی اور ناقابلِ فہم قرار دیا۔

READ  لاہور اسموگ: موٹربائیک پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں