بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ جیا مانک، جو اب بھی "سااتھ نبھانا ساتھیا” میں اپنے مقبول کردار ‘گوپی بہو’ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، جیا اور ورون کے درمیان دوستی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس یوگک شادی کی تقریب کی تصاویر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مداح خاص طور پر اس بات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ "گوپی بہو” اب حقیقت میں بھی "بہو” بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جیا مانک اس وقت سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں تھیں جب ان کے مشہور سین میں ‘گوپی’ اپنے شوہر اہم جی کا لیپ ٹاپ پانی سے دھو کر اسے سکھانے کے لیے تار پر لٹکا دیتی ہے۔ یہ منظر نہ صرف ان کی شہرت کا باعث بنا بلکہ آج بھی انٹرنیٹ پر میمز کی صورت میں مقبول ہے۔





تبصرے بند ہیں