اداکارہ اریبہ حبیب کا انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جانے کا انکشاف

Actress Areeba Habib reveals that awards are being bought in the industry

اداکارہ اریبہ حبیب نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز میرٹ پر نہیں دیے جاتے بلکہ خریدے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈز سے زیادہ "ریوارڈ” یعنی کام کا حقیقی صلہ پسند ہے، کیونکہ ایوارڈز جب چاہیں خریدے جا سکتے ہیں، لیکن وہ ایسی پہچان کی خواہشمند نہیں جو پیسے سے حاصل ہو۔

اریبہ نے مزید کہا کہ ماڈلنگ کے زمانے میں ایوارڈز کی قدر تھی، مگر اداکاری میں آنے کے بعد ان کے لیے اصل ایوارڈ وہ باتیں ہیں جو شوٹنگ کے بعد ساتھی فنکار یا ٹیم ان کے بارے میں کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایک اداکار کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اُس کا بینک بیلنس ہوتا ہے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اریبہ نے کہا کہ وہ ایسے سینئر اداکاروں کو جانتی ہیں جن کے پاس کئی ایوارڈز ہیں، لیکن بیماری کے وقت علاج کے لیے پیسے نہیں ہوتے، اور ایسے مناظر دیکھ کر ان کا دل بھر آتا ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ میں بھی کئی اداکار یہ الزام لگا چکے ہیں کہ ایوارڈز خریداروں کو دیے جاتے ہیں، اور اب لالی ووڈ میں بھی اسی نوعیت کا انکشاف سامنے آ چکا ہے۔

READ  صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سے 18 گھر مکمل تباہ ، 42 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں