حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار

Despite government support, Pakistan Hockey Federation faces financial difficulties

پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق، فیڈریشن کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دینے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ صرف پرو لیگ کے ایک ایڈیشن کے لیے ہی مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ سال ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں حصہ لینا ہے، جب کہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں اس ایونٹ میں بھی شرکت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم کے شیڈول میں اولمپک کوالیفائرز کے ساتھ ساتھ جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

ان تمام ایونٹس کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک سال میں 30 سے 35 کروڑ روپے درکار ہیں، جبکہ مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ایچ ایف نے اپنی اہلیت ثابت نہ کی تو اسے دوبارہ حکومتی امداد کا سہارا لینا پڑے گا، کیونکہ بھاری فنڈز کی ضرورت نے فیڈریشن کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

READ  برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں