پی سی بی کا کرکٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا فیصلہ

PCB decides to bear players' educational expenses along with cricket

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے تعلیمی اخراجات بھی وہ خود برداشت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم فراہم کرے گا۔ بچوں کو پورے سال کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا جہاں ان کی تعلیم اور کرکٹ کی تربیت دونوں کا اہتمام ہوگا، جبکہ تعلیمی اخراجات مکمل طور پر بورڈ ادا کرے گا۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی میں قائم اکیڈمیز میں بچے کرکٹ اور تعلیم حاصل کریں گے۔ سیالکوٹ اکیڈمی صرف انڈر 15 کھلاڑیوں کے لیے مختص ہوگی، فیصل آباد میں انڈر 17 جبکہ ملتان میں انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔ ان اکیڈمیز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ تعلیم کے تمام اخراجات، بشمول اسکول اور کالج میں داخلے، پی سی بی کے ذمے ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی اکیڈمی کو پاکستان ویمن کرکٹرز، شاہینز اور اے ٹیم کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

READ  ایلون مسک کا انسٹاگرام سے متعلق تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں