وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی نقصانات کے مکمل ازالے کی یقین دہانی کرائی

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz assures full compensation for flood losses

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔

شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تینوں دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرِ آب ہے جبکہ سیالکوٹ کی صورتحال بھی نہایت سنگین ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی دن رات کی محنت سے بروقت انخلا ممکن ہوا، ورنہ نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد افراد اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ گجرات میں بھی حالات خراب تھے لیکن انتظامی کوتاہی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلابی پانی سے دور رہیں اور والدین اپنے بچوں کو بھی ان علاقوں میں نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر متاثرہ خاندان تک پہنچے گی اور نقصان کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں، مریم نواز نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت ہر قدم پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

READ  ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں